سنن دارمي
من كتاب الطهارة— وضو اور طہارت کے مسائل
باب الْمَرْأَةِ الْحَائِضِ تُصَلِّي في ثَوْبِهَا إِذَا طَهُرَتْ: باب: حائضہ عورت کا طہارت کے بعد حیض والے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 1051
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ عُثْمَانَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: "الْمَرْأَةُ الْحَائِضُ تُصَلِّي فِي ثِيَابِهَا الَّتِي تَحِيضُ فِيهَا، إِلَّا أَنْ يُصِيبَ شَيْئًا مِنْهَا دَمٌ، فَتَغْسِلَ مَوْضِعَ الدَّمِ".محمد الیاس بن عبدالقادر
مجاہد نے کہا: حائضہ عورت جن کپڑوں میں حیض سے ہوئی، انہیں میں نماز پڑھ سکتی ہے، سوائے اس کے کہ ان کپڑوں میں خون لگ جائے، (ایسی صورت میں) بس خون کی جگہ دھو ڈالے۔