سنن دارمي
من كتاب الطهارة— وضو اور طہارت کے مسائل
باب الْمَرْأَةِ الْحَائِضِ تُصَلِّي في ثَوْبِهَا إِذَا طَهُرَتْ: باب: حائضہ عورت کا طہارت کے بعد حیض والے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 1050
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، فِيمَا تَلْبَسُ الْمَرْأَةُ مِنْ الثِّيَابِ وَهِيَ حَائِضٌ "إِنْ أَصَابَهُ دَمٌ، غَسَلَتْهُ، وَإِلَّا فَلَيْسَ عَلَيْهَا غَسْلُهُ وَإِنْ عَرِقَتْ فِيهِ، فَإِنَّهُ يُجْزِئُهَا أَنْ تَنْضَحَهُ".محمد الیاس بن عبدالقادر
امام ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے مروی ہے: وہ کپڑا جس کو حائضہ پہنتی ہے اس پر خون لگ جائے تو اس کو دھو ڈالے، اگر خون نہیں لگا تو دھونا ضروری نہیں، چاہے اس میں پسینہ لگا ہو، صرف پانی کے چھینٹے مارنا کافی ہے۔