حدیث نمبر: 1049
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ صُبْحٍ، قَالَ: سَمِعْتُ خِلَاسَ بْنَ عَمْرٍو، قَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، تَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبُو الْقَاسِمِ: "يَكُونُ مَعِي فِي الشِّعَارِ الْوَاحِدِ وَأَنَا حَائِضٌ طَامِثٌ إِنْ أَصَابَهُ مِنِّي شَيْءٌ غَسَلَ مَا أَصَابَهُ، لَمْ يَعْدُهُ إِلَى غَيْرِهِ، وَصَلَّى فِيهِ ثُمَّ يَعُودُ، وَإِنْ أَصَابَهُ مِنِّي شَيْءٌ، فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ، غَسَلَ مَكَانَهُ لَمْ يَعْدُهُ إِلَى غَيْرِهِ، وَصَلَّى فِيهِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی تھیں: ابوالقاسم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے ساتھ ایک کپڑے میں ہوتے اور میں حیض سے ہوتی، اگر میرا خون آپ کے لگ جاتا تو آپ صرف اسی جگہ کو دھو لیتے، اس سے تجاوز نہ کرتے، پھر اسی میں نماز ادا کرتے، پھر تشریف لاتے اور خون لگ جاتا تو ایسا ہی کرتے، فقط اسی جگہ کو دھوتے، تجاوز نہ کرتے، اور اسی کپڑے میں نماز پڑھتے۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الطهارة / حدیث: 1049
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1053]
تخریج حدیث اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 269] ، [نسائي 283، 772] ، [مسند أبى يعلی 4802]