حدیث نمبر: 1045
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: "كَانَ يَكُونُ لِإِحْدَانَا الدِّرْعُ فِيهِ تَحِيضُ وَفِيهِ تُجْنِبُ، ثُمَّ تَرَى فِيهِ الْقَطْرَةَ مِنْ دَمِ حَيْضَتِهَا، فَتَقْصَعُهُ بِرِيقِهَا".
محمد الیاس بن عبدالقادر

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ہم میں سے کسی کے پاس ایک قمیص ہوتی، اسی کو حیض کے ایام میں پہنتی، اسی میں جنابت سے ہوتی، پھر اس میں حیض کا کوئی قطرہ لگ جاتا تو تھوک لگا کر اس کو مل دیتی۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الطهارة / حدیث: 1045
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1049]
تخریج حدیث اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 358، 364] و مصنف عبدالرزاق (1229) ، اور اصل [بخاري 312] میں موجود ہے۔ نیز دیکھئے [بيهقي 405/2]