حدیث نمبر: 1034
أَخْبَرَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَيَّارٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: كَانَ يُقَالُ: "لَا يَقْرَأُ الْجُنُبُ، وَلَا الْحَائِضُ، وَلَا يُقْرَأُ فِي الْحَمَّامِ، وَحَالَانِ لَا يَذْكُرُ الْعَبْدُ فِيهِمَا اللَّهَ: عِنْدَ الْخَلَاءِ، وَعِنْدَ الْجِمَاعِ، إِلَّا أَنَّ الرَّجُلَ إِذَا أَتَى أَهْلَهُ، بَدَأَ فَسَمَّى اللَّهَ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

ابووائل (شقیق بن سلمہ) نے کہا: یہ کہا جاتا تھا کہ جنبی اور حائض قرآن نہیں پڑھ سکتے ہیں، نہ بیت الخلاء میں پڑھ سکتے ہیں، اور دو حالتیں ایسی ہیں جن میں بندہ اللہ کا ذکر بھی نہیں کر سکتا ہے، پائخانہ کرتے وقت اور جماع کرتے وقت، ہاں جب بیوی کے پاس جائے، ”کام“ شروع کرنے سے پہلے الله کا نام لے لے۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الطهارة / حدیث: 1034
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1038]
تخریج حدیث اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 102/1] ۔ مختصراً سيار: ابن ابی سیار ہیں۔