حدیث نمبر: 1028
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: كَانَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَكْرَهُ أَوْ "يَنْهَى أَنْ يَقْرَأَ الْجُنُبُ"، قَالَ شُعْبَةُ: "وَجَدْتُ فِي الْكِتَابِ وَالْحَائِضُ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

امام ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جنبی کے قرآن پڑھنے کو مکروہ سمجھتے یا اس سے منع کرتے تھے۔ شعبہ نے کہا: میں نے کتاب میں یہ بھی دیکھا کہ حائضہ کے بارے میں بھی ایسا ہی کہتے۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الطهارة / حدیث: 1028
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1032]
تخریج حدیث اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 102/1، 103] ، [عبدالرزاق 1307] ۔ ابوالولید: الطیالسی ہیں اور الحکم: ابن عتیبہ ہیں۔