سنن دارمي
من كتاب الطهارة— وضو اور طہارت کے مسائل
باب الْحَائِضِ تَذْكُرُ اللَّهَ وَلاَ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ: باب: حائضہ ذکر کرے لیکن قرآن نہ پڑھے
حدیث نمبر: 1026
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: بَلَغَنِي عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، أنهما قَالَا: "لَا يَقْرَأْ الْجُنُبُ وَالْحَائِضُ آيَةً تَامَّةً، يَقْرَآنِ الْحَرْفَ".محمد الیاس بن عبدالقادر
سفیان ثوری نے کہا: امام ابراہیم نخعی اور سعید بن جبیر رحمہما اللہ سے ہم تک یہ بات پہنچی ہے کہ وہ دونوں فرماتے تھے: جنبی اور حائض پوری آیت نہیں پڑھ سکتے، حرف اور جملہ پڑھ سکتے ہیں۔