سنن دارمي
من كتاب الطهارة— وضو اور طہارت کے مسائل
باب في الْحَائِضِ تَقْضِي الصَّوْمَ وَلاَ تَقْضِي الصَّلاَةَ: باب: حائضہ عورت کے روزہ قضا کرنے اور نماز قضا نہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1023
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ كَثِيرٍ أَبِي إِسْمَاعِيل، قَالَ: قُلْت لِفَاطِمَةَ يَعْنِي بِنْتَ عَلِيٍّ: "أَتَقْضِينَ الصَلَاةَ أَيَّامِ حَيْضِكِ ؟، قَالَتْ: لَا".محمد الیاس بن عبدالقادر
کثیر بن اسماعیل نے کہا: میں نے فاطمہ بنت علی سے دریافت کیا: کیا آپ ایام حیض کی نماز قضا پڑھتی ہیں؟ جواب دیا: نہیں۔