سنن دارمي
من كتاب الطهارة— وضو اور طہارت کے مسائل
باب الْحَائِضِ تَوَضَّأُ عِنْدَ وَقْتِ الصَّلاَةِ: باب: حیض والی عورت کا نماز کے وقت وضو کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1010
حَدَّثَنَا يَعْلَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ فِي الْمَرْأَةِ الْحَائِضِ: أَتَقْرَأُ ؟، قَالَ: "لَا، إِلَّا طَرَفَ الْآيَةِ وَلَكِنْ تَوَضَّأُ عِنْدَ وَقْتِ كُلِّ صَلَاةٍ، ثُمَّ تَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ وَتُسَبِّحُ وَتُكَبِّرُ وَتَدْعُو اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ".محمد الیاس بن عبدالقادر
عطاء رحمہ اللہ سے حائضہ عورت کے بارے میں پوچھا گیا: کیا وہ (قرآن) پڑھ سکتی ہے؟ فرمایا: نہیں، ایک آدھ جملہ پڑھ سکتی ہے، البتہ ہر نماز کے وقت وضو کرے، پھر قبلہ رو بیٹھ کر تسبیح و تکبیر کہے، اور الله عزوجل سے دعا مانگے۔