کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مسلمان اور مشرک جنوں کا جھگڑا
حدیث نمبر: 1490
اختصم عندي الجن المسلمون و الجن المشركون و سألوني أن أسكنهم فأسكنت المسلمين الجلس و أسكنت المشركين الغور
حافظ عمران ایوب لاہوری
”مسلمان اور مشرک جنوں نے میرے پاس جھگڑا کیا ۔ انہوں نے مجھ سے مطالبہ کیا کہ میں انہیں رہائش دوں تو میں نے مسلمان جنوں کو جلس (پہاڑوں اور بستیوں) میں اور مشرک جنوں کو غور (پہاڑوں اور سمندروں کے درمیانی مقام) میں رہائش دے دی ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1490
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف جد۱
تخریج حدیث { «ضعیف جدا» } :
امام ہیثمی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں کثیر بن عبداللہ راوی ہے، اس کے ضعف پر تمام اہلِ علم متفق ہیں۔ [مجمع الزوائد 481/1]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو سخت ضعیف کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 2074] ، واضح رہے کہ «جلس» اور «غور» کا معنی مجمع الزوائد سے لیا گیا ہے۔