حدیث نمبر: 1461
لما أخذ جعفر بن أبى طالب الراية جاءه الشيطان فمناه الحياة الدنيا . . .
حافظ عمران ایوب لاہوری
”جب (جنگ موتہ میں) جعفر رضی اللہ عنہ نے جھنڈا پکڑا تو شیطان ان کے پاس آیا اور انہیں دنیوی زندگی کی خواہش دلائی ، موت کو قابل نفرت بنا کر پیش کیا ۔ انہوں نے فرمایا ، اب تو مجھے دنیا کی خواہش دلا رہا ہے جبکہ مومنوں کے دلوں میں ایمان مستحکم ہو چکا ہے ؟ یہ کہہ کر وہ لڑائی میں شریک رہے حتی کہ شہید ہو گئے ۔ “