کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: ابلیس کی کتاب ، کھانا اور گھر
حدیث نمبر: 1423
فان ابليس لربه عز وجل يا رب قد أهبط آدم . . .
حافظ عمران ایوب لاہوری
” ابلیس نے اللہ تعالیٰ سے کہا: اے میرے پروردگار ! آدم کو (زمین میں) اتار دیا گیا اور مجھے علم ہے کہ عنقریب اسے کتابیں بھی دی جائیں گی اور پیغامبر بھی تو اس کی کتابیں اور پیغامبر کیا ہیں ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ان کے پیغامبر فرشتے اور انہی میں سے چنیدہ انبیاء ہیں اور ان کی کتابیں تورات ، انجیل ، زبور اور فرقان ہیں ۔ اس نے کہا: اور میری کتاب کون سی ہے ؟ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا : تمہاری کتاب ٹہنیوں کے پتے ہیں ، تمہارا قرآن شعر ہیں ، تمہارے پیغامبر کاہن ہیں ، تمہارا کھانا وہ ہے جس پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو ، ہر نشہ آور چیز تمہارا مشروب ہے، تمہارا سچ جھوٹ ہے ، تمہارا گھر حمام ہیں ، تمہاری گھات کی جگہیں عورتیں ہیں ، تمہارے موذن ساز ہیں اور تمہاری مسجد بازار ہیں ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1423
درجۂ حدیث محدثین: منكر
تخریج حدیث { «منكر» } :
[السلسلة الضعيفة 1564]