حدیث نمبر: 1412
اذا كان عيد الفطر قامت الملائكة على افواه الطرق . . .
حافظ عمران ایوب لاہوری
” عیدالفطر کے روز صبح کے وقت فرشتے راستوں کے کناروں پر کھڑے ہو جاتے ہیں اور پکارتے ہیں اے لوگو ! اجر و ثواب کے لیے نکل پڑو، تمہارے رب نے تمہیں روزے رکھنے کا حکم دیا تھا ، تم نے روزے رکھ لیے، اب اس کا اجر لے لو ، پھر جب لوگ نماز عید ادا کر لیتے ہیں تو آسمان میں ایک منادی اعلان کرتا ہے، ہدایت یافتہ ہو کر اپنے گھروں کی طرف لوٹ جاؤ میں نے تمہیں بخش دیا ہے ۔ آسمان میں اس دن کا نام انعام کا دن رکھ دیا جاتا ہے ۔ “