کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: قرآن سیکھنے سیکھانے والی کی قبر کی زیارت فرشتے کرتے ہیں
حدیث نمبر: 1408
يا ابا هريرة علم الناس القران و تعلمه فانك ان مت وأنت كذالك زارت الملائكة قبرك كما يزار البيت العتيق
حافظ عمران ایوب لاہوری
” اے ابوہریرہ ! لوگوں کو قرآن سکھاؤ اور خود بھی اسے سیکھو ، پھر اگر تم مرے اور تمہاری یہی حالت ہوئی توہ فرشتے تمہاری قبر کی زیارت کریں گے جیسے بیت العتیق کی زیارت کی جاتی ہے ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1408
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث { «موضوع» } :
امام ابن جوزی رحمہ اللہ اور امام سیوطی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات 264/1] ، [اللآلي المصنوعة 203/1]
علامہ ابن عراق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس میں ابوہمام قرشی راوی ضعیف ہے۔ [تنزيه الشريعة 306/1]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 265]