کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: ستر سال کے بوڑھے سے فرشتوں کی محبت
حدیث نمبر: 1397
اذا بلغ (عبدي) سبعين سنة أحبته الملائكة . . . واذا بلغ تسعين سنة قالت الملائكة أسير الله فى ارضه فغفرله ما تقدم من ذنبه وما تأخر ويشفع فى أهله
حافظ عمران ایوب لاہوری
” (اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں) جب میرا بندہ ستر سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو فرشتے اس سے محبت کرنے لگتے ہیں اور جب نوے سال کی عمر کو پہنچتا ہے توہ فرشتے کہتے ہیں یہ تو اللہ کی زمین میں اس کا قیدی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے سابقہ اور آئندہ تمام گناہ معاف فرما دیتے ہیں اور اس کے گھر والوں کے حق میں اس کی سفارش بھی قبول فرماتے ہیں ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1397
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث { «ضعیف» } :
امام سیوطی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف اور من گھڑت روایات کے ضمن میں ذکر کیا ہے، اور شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [اللآلي المصنوعة 130/1] ، [ضعيف الجامع الصغير 4043]