کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: اللہ تعالیٰ کا فرشتوں میں سے قاصد چننا
حدیث نمبر: 1374
اصطفوا وليتقدمكم فى الصلاة أفضلكم فان الله عز وجل يصطفي من الملائكة رسلا ومن الناس
حافظ عمران ایوب لاہوری
” چن کر امام منتخب کرو ، نماز میں تمہارے آگے تمہارے افضل ترین شخص ہو ، بلاشبہ اللہ تعالیٰ بھی فرشتوں اور انسانوں میں سے قاصدوں کو چنتے ہیں ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1374
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث { «موضوع» } :
امام ہیثمی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں ایوب بن مدرک راوی ہے جس کی طرف جھوٹ منسوب ہے۔ [مجمع الزوائد 2324]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [ضعيف الجامع 890]