اثتزروا كما رأيت الملائكة تأتزر عند ربها الي أنصاف سوقها
حافظ عمران ایوب لاہوری
” اس طرح ازار باندھو جیسے میں نے فرشتوں کو اپنے پروردگار کے پاس نصف پنڈلیوں تک ازار باندھتے دیکھا ہے ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1366
درجۂ حدیثمحدثین:موضوع
تخریج حدیث{ «موضوع» } : شیخ حوت رحمہ اللہ نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ [أسنی المطالب ص: 21] امام ہیثمی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں یحییٰ بن سکن راوی سخت ضعیف ہے۔ [مجمع الزوائد 214/5] شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 1653]