حدیث نمبر: 1202
من قال حين يصبح ثلاث مرات : أعوذ بالله السميع العليم من الشيطان الرجيم وقراء ثلاث آيات من آخر سورة الحشر وكل الله به سبعين ألف ملك يصلون عليه حتي يمسي وان مات فى ذالك اليوم مات شهيدا ومن قالها حين يمسى كان بتلك المنزلة
حافظ عمران ایوب لاہوری
” جس نے صبح کے وقت تین مرتبہ یہ کہا: «اعوذ بالله السميع العليم من الشيطان الرجيم» اور سورۃ حشر کی آخری تین آیات تلاوت کیں تو اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ ستر ہزار فرشتے مقرر فرما دیں گے جو شام تک اس کے لیے رحمت کی دعائیں کریں گے اور اگر وہ اس روز مر گیا تو شہید کی موت مرے گا اور جس نے شام کے وقت یہ کلمات کہے وہ بھی اس مرتبہ پر ہو گا ۔ “
حدیث نمبر: 1203
من قراء خواتيم الحشر من ليل أو نهار فقبض فى ذٰلك اليوم أو اليلة فقد أوجب الجنة
حافظ عمران ایوب لاہوری
” جس نے رات یا دن میں سورۃ حشر کی آخری آیات تلاوت کیں اور وہ اسی دن یا رات فوت ہو گیا تو اس نے جنت واجب کر لی ۔ “
حدیث نمبر: 1204
اسم الله الاعظم فى ست آيات من آخر سورة الحشر
حافظ عمران ایوب لاہوری
” اللہ تعالیٰ کا اسم اعظم سورۃ حشر کی آخری چھ آیات میں ہے ۔ “
حدیث نمبر: 1205
اذا أخذت مضجعك فاقراء سورة الحشر ان مت مت شهيدا
حافظ عمران ایوب لاہوری
” جب تم بستر پر لیٹو تو سورۃ حشر پڑھ لو (پھر) اگر تم مر گے تو شہید کی موت مرو گے ۔ “