حدیث نمبر: 1199
من قراء سورة الدخان فى ليلة الجمعة غفر له
حافظ عمران ایوب لاہوری
” جس نے جمعہ کی رات سورۃ دخان کی تلاوت کی اسے بخش دیا جائے گا ۔ “
حدیث نمبر: 1200
من قراء حم الدخان فى ليلة أصبح يستغفر له سبعون ألف ملك
حافظ عمران ایوب لاہوری
” جس نے رات کے وقت سورۃ دخان کی تلاوت کی اس کے لیے ستر ہزار فرشتے استغفار کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔ “
حدیث نمبر: 1201
من قراء الدخان كلها وأول حم غافر الي ” واليه المصير“ وآية الكرسى حين يمسى حفظ بها حتي يصبح ومن قراءها حين يصبح حفظ بها حتي يمسى
حافظ عمران ایوب لاہوری
” جس نے شام کے وقت مکمل سورۃ دخان ، حم غافر کی ابتدائی آیات «واليه المصير» تک اور آیت الکرسی کی تلاوت کی تو ان کے ذریعے صبح تک ان کی حفاظت کی جائے گی اور جس نے انہیں صبح کے وقت تلاوت کیا تو شام تک اس کی حفاظت کی جائے گی ۔ “