حدیث نمبر: 1196
ان الله تبارك و تعالىٰ قراء طه و يس قبل أن يخلق السمٰوات و الارض بألف عام فلما سمعت الملائكة القران قال طوبى لأمة ينزل هذا عليها
حافظ عمران ایوب لاہوری
” اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان کی تخلیق سے ہزار سال پہلے سورۃ طٰہ اور سورۃ یٰس کی تلاوت کی ، جب فرشتوں نے قرآن سنا تو کہا: اس امت کے لیے خوشخبری ہے جس پر یہ قرآن نازل ہو گا ۔ “
حدیث نمبر: 1197
من قراء يس ابتغاء وجه الله غفر الله له ما تقدم من ذنبه
حافظ عمران ایوب لاہوری
” جس کی رضائے الہٰی کی خاطر سورۃ یٰس کی تلاوت کی اللہ تعالیٰ اس کے سابقہ گناہ معاف فرما دیں گے ۔ “
حدیث نمبر: 1198
من قراء يس صدر النهار قضيت حوائجه
حافظ عمران ایوب لاہوری
” جس نے دن کی ابتدا سورۃ یٰس کی تلاوت کی اس کی ضروریات پوری کر دی جاتی ہیں ۔ “