حدیث نمبر: 1193
سورة الكهف تدعى فى التوراة : الحائلة ؛ تحول بين قارئها وبين النار
حافظ عمران ایوب لاہوری
” سورۃ کہف کا نام تورات میں حائلہ ہے کیونکہ یہ سورت اپنے پڑھنے والے اور آتش جہنم کے درمیان حائل و رکاوٹ بن جاتی ہے ۔ “
حدیث نمبر: 1194
من قرأ ثلاث آيات من أول الكهف عصم من فتنة الدجال
حافظ عمران ایوب لاہوری
” جس نے سورۃ کہف کی ابتدائی تین آیات کی تلاوت کی اسے دجال کے فتنہ سے بچایا جائے گا ۔ “
حدیث نمبر: 1195
ألا أخبركم بسورة ملأت عظمتها ما بين السماء والأرض ؟ و لقارئها من الأجر مثل ذالك ومن قرأها غفر له ما بينه و بين الجمعة الأخري و زيادة ثلاثة أيام ؟ قالوا بلى قال : سورة الكهف
حافظ عمران ایوب لاہوری
” کیا میں تمہیں ایسی سورت نہ بتلاؤں جس کی عظمت نے آسمان و زمین کا درمیانی حصہ بھر رکھا ہے اور اسے پڑھنے والے کے لیے اتنا ہی اجر ہے اور جو اسے پڑھتا ہے اس کے اگلے جمعہ تک اور مزید تین دن کے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں ؟ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا ضرور بتلائیے ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سورۃ کہف ۔ “