کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: تمام کلاموں پر کلام اللہ کی فضیلت
حدیث نمبر: 1178
يقول الرب عز و جل من شغله القران وذكرى عن مسألتى أعطيته أفضل ما اعطى السائلين وفضل كلام الله على سائر الكلام كفضل الله على خلقه
حافظ عمران ایوب لاہوری
” اللہ تعالیٰ فرماتے ہے : جسے قرآن نے میرے ذکر اور مجھ سے مانگنے سے مشغول کر دیا (یعنی جو شخص اتنا قرآن پڑھے کہ اسے اللہ سے سوال کرنے کی فرصت ہی نہ ملے) تو میں اسے اس سے افضل عطا کروں گا جو سوال کرنے والوں کو عطا کرتا ہوں اور اللہ کے کلام کی فضیلت (دیگر) تمام کلاموں پر اس طرح ہے جیسے اللہ کی فضیلت اس کی مخلوق پر ہے ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1178
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف جدا
تخریج حدیث { «ضعیف جدا» } :
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں عطیہ راوی ضعیف ہے۔ [فتح الباري 66/9]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [هداية الرواة 373/2] ، [ضعيف ترمذي ، ترمذي 2926]