کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: گلے میں تلوار لٹکانے والے کی نماز کی فضیلت
حدیث نمبر: 1158
صلاة الرجل متقلدا سيفه تفضل على صلاته غير متقلد سبعمائة ضعف
حافظ عمران ایوب لاہوری
” گلے میں تلوار لٹکائے ہوئے آدمی کی نماز تلوار نہ لٹکائے ہوئے آدمی سے سات سو گنا زیادہ فضیلت والی ہے ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1158
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث { «ضعیف» } :
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث ثابت نہیں۔ [الموضوعات 226/2]
علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے۔ [تذكرة الموضوعات ص: 120]
امام شوکانی رحمہ اللہ اور علامہ ابن عراق رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں ضرار بن عمرو راوی متروک ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 208] ، [تنزيه الشريعة 214/2]