تخریج حدیث{ «موضوع» } : امام دارقطنی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں عبداللہ بن عیسیٰ راوی کذاب ہے، حدیثیں گھڑا کرتا تھا۔ [دارقطني 117/3] امام شوکانی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں وضاع راوی ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 202] امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ [الالموضوعات لابن الجوزی 127/3] شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [الضعيفة 3292]