حدیث نمبر: 1133
رجل عشق امراة . . .
حافظ عمران ایوب لاہوری
” (ایک روز ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں سے کہا: کیا تمہیں علم ہے کہ اس حدیث ”جس نے مجھ پر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے“ کا کیا مطلب ہے ؟) ایک مرد کو ایک عورت سے عشق ہو گیا ، وہ ایک دن شام کے وقت اس عورت کے گھر والوں کے پاس آیا اور کہنے لگا میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا قاصد ہوں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تمہارے پاس اس لیے بھیجا ہے تاکہ میں تمہارے گھروں میں سے جس میں چاہے قیام کر لوں اور وہ شام کا انتظار کرتا رہا ۔ ان میں سے ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا فلاں شخص ہمارے پاس آیا ہے اور کہتا ہے کہ آپ نے اسے حکم دیا ہے کہ وہ ہمارے گھروں میں سے جس میں چاہے رات گزارے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس نے جھوٹ کہا ہے ، اے فلاں اس شخص کے ساتھ جاؤ اگر اللہ تعالیٰ تجھے اس پر قدرت دے تو اسے قتل کر دینا اور آگ میں جلا دینا مگر میرا خیال ہے کہ اسے موت نے کفایت کی ہو گی ۔ پھر آسمان سے بارش شروع ہوئی وہ وضو کرنے کے لیے باہر نکلا تو اسے سانپ نے ڈنس لیا ۔ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خبر پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ دوزخ میں ہے۔ “