الصلاة على النبى صلی اللہ علیہ وسلم أفضل من عتق الرقاب
حافظ عمران ایوب لاہوری
” نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا غلام آزاد کرنے سے افضل ہے ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1118
درجۂ حدیثمحدثین:موضوع
تخریج حدیث{ «موضوع» } : حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ جھوٹ ہے۔ امام سخاوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس روایت کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنا جھوٹ ہے، ورنہ یہ بات سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے موقوفاً ثابت ہے۔ [أسنی المطالب ص: 175] ، [الاسرار المرفوعة ص: 235] ، [الجد الحثيث ص: 128] ، [الفوائد المجموعة ص: 328] ، [المقاصد الحسنة 630]