” جس نے (گناہ کرنے کے بعد) استغفار کر لیا اس نے گناہ پر اصرار نہیں کیا خواہ وہ دن میں ستر مرتبہ ہی کیوں نہ گناہ کرے ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1115
درجۂ حدیثمحدثین:ضعيف
تخریج حدیث{ «ضعیف» } : شیخ حوت رحمہ اللہ، حافظ عراقی رحمہ اللہ اور امام سخاوی رحمہ اللہ نے امام ترمذی رحمہ اللہ کا یہ قول نقل فرمایا ہے کہ اس کی سند قوی نہیں۔ [أسنی المطالب ص: 243] ، [المغنی عن حمل الأسفار 1004/2] ، [المقاصد الحسنة ص: 570] شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [هداية الرواة 2279، 448/2] ، [أبوداؤد 1514] ، [ترمذي 3559] ، اس روایت کی سند میں مولی ابی بکر مجہول ہے۔