کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: صبح و شام کے اذکار
حدیث نمبر: 1081
حافظ عمران ایوب لاہوری
” رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس نے صبح کے وقت یہ دعا پڑھی اس نے اس دن کا شکر ادا کر دیا اور جس نے شام کے وقت اسے پڑھا اس نے رات کا شکر ادا کر دیا ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1081
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث { «ضعیف» } :
[ضعيف الجامع 5730] ، [الكلم الطيب للألباني 26] ، شیخ سلیم ہلالی نے اس روایت کی سند کو ضعیف کہا ہے، اور کہا ہے کہ اس کی سند میں عبداللہ بن عنبسہ راوی مجہول ہے۔ [التعليق على الأذكار للنووي 205/1]
حدیث نمبر: 1082
اللهم انى اصبحت اشهدك واشهد حملة عرشك و ملائكتك و جميع خلقك ، أنت الله لا اله الا انت وأن محمدا عبدك ورسولك
حافظ عمران ایوب لاہوری
” رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص صبح یا شام کے وقت ایک مرتبہ یہ دعا پڑھے گا : «اللهم انى اصبحت اشهدك واشهد حملة عرشك و ملائكتك و جميع خلقك ، أنت الله لا اله الا انت وأن محمدا عبدك ورسولك» اللہ تعالیٰ اس کا چو تھا حصہ جہنم سے آزاد کر دیں گے ، جو شخص یہ دعا دو مرتبہ پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اس کا نصف حصہ جہنم سے آزاد کر دیں گے اور جو تین مرتبہ پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کی تین چوتھائی حصہ آزاد کر دیں گے اور اگر کوئی چار مرتبہ پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اس (مکمل طور پر) جہنم سے آزاد کر دیں گے ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1082
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث { «ضعیف» } :
[ضعيف الجامع 5731] ، [ضعيف الترغيب 383] ، [الضعيفة 1041] ، [ضعيف أبوداؤد ، أبوداؤد 5069] ، اس روایت کی سند میں عبدالرحمٰن بن عبدالمجید راوی مجہول ہے۔ امام ذہبی رحمہ اللہ نے اس کے متعلق کہا ہے کہ ”«لايعرف»“ [ميزان 577/1]
اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اسے مجہول کہا ہے۔ [تقريب 489/1]
شیخ سلیم ہلالی نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [التعليق على الأذكار للنووي 203/1]
حدیث نمبر: 1083
فسبحان الله حين تمسون وحين تصبحون ، وله الحمد فى السموات والارض وعشيا وحين تظهرون ، يخرج الحي من الميت ويخرج الميت من الحي ويحي الارض بعد موتها وكذلك تخرجون
حافظ عمران ایوب لاہوری
” رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص صبح کے وقت ان آیات کو پڑھے گا : «فسبحان الله حين تمسون وحين تصبحون ، وله الحمد فى السموات والارض وعشيا وحين تظهرون ، يخرج الحي من الميت ويخرج الميت من الحي ويحي الارض بعد موتها وكذلك تخرجون» تو جو خیر و برکت اس سے اس دن فوت ہو چکی ہے وہ اس کو پا لے گا اور جو شخص ان آیات کو شام کے وقت پڑھے گا تو وہ خیر و برکت جو اس سے فوت ہو چکی ہے اس کو پائے گا ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1083
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف جدا
تخریج حدیث { «ضعیف جدا» } :
[ضعيف أبوداؤد، أبوداؤد 5076] ، [هداية الرواة 2331، 472/2] ، اس روایت کی سند میں محمد بن عبدالرحمٰن البیلمانی راوی کمزور ہے، جیسا کہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔
امام ابن معین رحمہ اللہ نے کہا ہے یہ کچھ حیثیت نہیں رکھتا۔
امام بخاری رحمہ اللہ، امام نسائی رحمہ اللہ اور امام ابوحاتم رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ یہ منکر الحدیث ہے۔
امام ابن حبان رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اس سے حجت لینا جائز نہیں۔ دیکھئے: [التقريب 6826] ، [التاريخ الكبير 163/1] ، [الجرح و التعديل 311/7] ، [الضعفاء 526] ، [المجروحين 264/2]
شیخ سلیم ہلالی نے اس روایت کو نہایت ضعیف قرار دیا ہے۔ [التعليق على الأذكار للنووي 209/1]
حدیث نمبر: 1084
سبحان الله وبحمده لا قوة الا بالله ما شاء الله كان وما لم يشأ لم يكن
حافظ عمران ایوب لاہوری
” رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص یہ دعا صبح کو پڑھے گا تو شام تک محفوظ ہو جائے گا اور جو شام کو پڑھے وہ صبح تک محفوظ ہو جائے گا ۔ «سبحان الله وبحمده لا قوة الا بالله ما شاء الله كان وما لم يشأ لم يكن»۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1084
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث { «ضعیف» } :
[ضعيف أبوداؤد، أبوداؤد 5075] ، [عمل اليوم و الليلة لابن السني 46] ، اس روایت کے ضعف کا سبب یہ ہے کہ اس میں دو راوی مجہول ہیں؛ ایک عبدالحمید مولیٰ بنی ہاشم اور دوسرا اس کی والدہ ۔
امام ذہبی رحمہ اللہ نے ان دونوں کے متعلق یہی فرمایا ہے۔ [هداية الرواة 471/2]
شیخ سلیم ہلالی نے بھی اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [التعليق على الأذكار للنووي 210/1]
حدیث نمبر: 1085
حافظ عمران ایوب لاہوری
” رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، جو شخص صبح کے وقت تین مرتبہ «اعوز بالله السميع العليم من الشيطان الرجيم» پڑھ کر سورۃ الحشر کی آخری تین آیات تلاوت کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ ستر ہزار فرشتے مقرر فرما دے گا جو اس کے لیے شام تک دعا کرتے رہیں گے اور اگر وہ اس دن میں فوت ہو گیا تو اسے شہادت کا درجہ نصیب ہو گا اور جو شخص اس طرح شام کو کہے گا تو (صبح تک) اس کے ساتھ اسی طرح کیا جائے گا ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1085
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث { «ضعیف» } :
[ضعيف ترمذي، ترمذي 2922] ، [ضعيف الجامع 5732] ، [ضعيف الترغيب 379] ، [إرواء الغليل 583/2] ، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [نتائج الأفكار 177]
شیخ سلیم ہلالی نے بھی اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [التعليق على الأذكار للنووي 212/1]
حدیث نمبر: 1086
حافظ عمران ایوب لاہوری
” رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس دن بھی بندے صبح کرتے ہیں ایک (اللہ تعالیٰ کا) منادی بلند آواز سے کہتا ہے کہ «سبحان الملك القدوس» اور ایک روایت میں ہے کہ ہر صبح ایک آواز لگانے والا آواز لگاتا ہے کہ اے تمام مخلوقات ! (اللہ) الملک القدوس کی تسبیح بیان کرو ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1086
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث { «ضعیف» } :
[ضعيف ترمذي، ترمذي 3569] ، [ضعيف الجامع 5190] ، [الضعيفة 4496] ، اس روایت میں موسیٰ بن عبیدہ راوی کو اہلِ علم نے ضعیف قرار دیا ہے۔
شیخ سلیم ہلالی نے بھی اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [التعليق على الأذكار للنووي 215/1]
حدیث نمبر: 1087
أصبحنا وأصبح الملك لله والحمد لله والكبرياء والعظمة لله والخلق والأمر واليل والنهار وما سكن فيهما لله ، اللهم اجعل أول هذا النهار صلاحا و أوسطه نجاحا واخره فلاحا ، يا أرحم الراحمين
حافظ عمران ایوب لاہوری
” ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کے وقت یہ کلمات کہا کرتے تھے ، «أصبحنا وأصبح الملك لله والحمد لله والكبرياء والعظمة لله والخلق والأمر واليل والنهار وما سكن فيهما لله ، اللهم اجعل أول هذا النهار صلاحا و أوسطه نجاحا واخره فلاحا ، يا أرحم الراحمين» “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1087
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف جدا
تخریج حدیث { «ضعیف جدا» } :
[الضعيفة 2048] ، [ابن السني في عمل اليوم و الليلة 38] ، اس روایت کی سند میں ابوالورقاء العطار فائد بن عبدالرحمٰن کوفی راوی متروک ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اسے شدید ضعیف کہا ہے۔ [نتائج الأفكار 381/2]
اور امام ہیثمی رحمہ اللہ نے بھی اسے بہت زیادہ ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزوائد 114/10]
حدیث نمبر: 1088
اللهم أسألك من فجأة الخير وأعوذبك من فجأة الشر
حافظ عمران ایوب لاہوری
” رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح و شام یہ دعا پڑھا کرتے تھے «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَجْأَةِ الْخَيْرِ ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فَجْأَةِ الشَّرِّ» ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1088
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف جدا
تخریج حدیث { «ضعیف جدا» } :
[أبويعلی 3371] ، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے، اور (اس کا ایک راوی) یوسف بن عطیہ بہت زیادہ ضعیف ہے۔ [نتائج الأفكار 386/2]
اسی راوی کی وجہ سے امام ہیثمی رحمہ اللہ نے [مجمع الزوائد 115/10] میں اور حافظ بوصیری رحمہ اللہ نے [اتحاف الخيرة المهرة 345/8] میں اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔
شیخ سلیم ہلالی نے بھی اس روایت کو بہت زیادہ ضعیف کہا ہے۔ [التعليق على الأذكار للنووي 213/1]
حدیث نمبر: 1089
باسم الله على نفسى وأهلي ومالي فانه لا يذهب لك شىء
حافظ عمران ایوب لاہوری
” آفات و مصائب سے بچنے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو صبح کے وقت پڑھنے کے لیے یہ دعا سکھائی : «باسم الله على نفسى وأهلي ومالي فانه لا يذهب لك شىء» ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1089
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث { «ضعیف» } :
[ابن السني في عمل اليوم و الليلة 51] ، [الأذكار للنووي 226] ، اس روایت کو امام نووی رحمہ اللہ نے نقل کرنے کے بعد خود ضعیف کہا ہے۔
شیخ سلیم ہلالی نے بھی اسے ضعیف کہا ہے۔ [التعليق على الأذكار للنووي 214/1]
حدیث نمبر: 1090
استغفر الله الذى لا اله الا هو الحى القيوم وأتوب اليه
حافظ عمران ایوب لاہوری
” ایک روایت میں ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن کی صبح نماز فجر سے پہلے تین مرتبہ یہ دعا پڑھے گا ۔ «استغفر الله الذى لا إله إلا هو الحي القيوم و أتوب إليه» تو اس کی تمام گناہ بخش دئیے جائیں گے خواہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1090
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف جدا
تخریج حدیث { «ضعیف جدا» } :
[تمام المنة ص: 238۔239] ، [طبراني أوسط 7717] ، [عمل اليوم و الليلة لابن السني 83] ، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ [نتائج الأفكار 385/1]