” جس کی صبح دنیا کی فکر کے ساتھ ہو اس کا اللہ تعالیٰ سے کوئی تعلق نہیں ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 1060
درجۂ حدیثمحدثین:ضعيف جدا
تخریج حدیث{ «ضعیف جدا» } : امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث صحیح نہیں، اس میں اسحٰق بن بشر راوی متہم ہے، اسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے کذاب متروک کہا ہے، اور امام ابن حبان رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ حدیثیں گھڑا کرتا تھا۔ [الموضوعات 132/3] امام سیوطی رحمہ اللہ اور امام شوکانی رحمہ اللہ نے اسحٰق راوی کو کذاب و وضاع کہا ہے۔ [اللآلي المصنوعة 267/2] ، [الفوائد المجموعة ص: 236] امام ہیثمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسے طبرانی نے روایت کیا ہے، اور اس میں یزید بن ربیعہ راوی متروک ہے۔ [مجمع الزوائد 433/10] شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے سخت ضعیف کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 310]