تخریج حدیث{ «موضوع» } : شیخ حوت رحمہ اللہ نے نقل فرمایا ہے کہ اس کی تمام اسناد ضعیف ہیں، اور اس میں احمد بن عبدالرحمٰن بن جارودی راوی کذاب ہے۔ [أسنی المطالب ص: 119] حافظ ابن حجر رحمہ اللہ، امام شوکانی رحمہ اللہ اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ نے بھی اس میں کذاب راوی کا ذکر کیا ہے۔ [تلخيص 84/4] ، [الفوائد المجموعة ص: 259] ، [تذكرة الموضوعات ص: 204] شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [الضعيفة 3466]