تخریج حدیث{«موضوع»} : امام سیوطی رحمہ الله نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے ۔ [الدرر المنتثرة ص : 8] ، ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں کہ اس میں یعقوب راوی کذاب ہے ، وہ حدیثیں گھڑا کرتا تھا۔ [اللآلي المصنوعة 230/2] امام شوکانی رحمہ الله نے بھی اس روای کو «وضاع» کہا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 194] امام ابن جوزی رحمہ الله نے اس روایت کو موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات 57/3] شیخ البانی رحمہ الله نے اسے موضوع کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 226]