تخریج حدیث{«موضوع»} : امام سیوطی رحمہ الله اور امام ابن جوزی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ روایت صحیح نہیں، اس میں سعید بن سلام راوی کذاب ووضاع ہے اور اس کا شیخ متروک ہے۔ [اللآلي المصنوعة 220/2] ، [الموضوعات 45/3] علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ نے اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [تذكرة الموضوعات ص: 155] امام ہیثمی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں عبیداللہ بن ابی حمید راوی متروک ہے۔ [مجمع الزوائد 208/5] شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو سخت ضعیف کہا ہے۔ [الضعيفة 2819]