سيد الأدهان البنفسج وان فضل البنفسج عل سائر الأدهان كفضل الاسلام عل سائر الأديان
حافظ عمران ایوب لاہوری
” تیلوں کا سردار بنفشہ ہے اور تیلوں میں بنفشہ کی فضیلت ایسے ہے جیسے تمام ادیان میں اسلام کی فضیلت ہے ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 938
درجۂ حدیثمحدثین:موضوع
تخریج حدیث{«موضوع»} : امام ہیثمی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں ارطاۃ بن اشتث راوی ہے جو حدیثیں گھڑنے کے ساتھ متہم ہے۔ [مجمع الزوائد 307/5] امام ابن جوزي رحمہ الله اور امام شوكاني رحمہ الله نے اس روايت كو موضوع کہا ہے۔ [الموضوعات 66/3] ، [الفوائد المجموعة ص: 196] شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة تحت الحديث/3325]