البطيخ قبل الطعام يغسل البطن غسلا و يذهب بالداء أصلا
حافظ عمران ایوب لاہوری
” کھانے سے پہلے خربوزہ پیٹ کو دھو دیتا ہے اور بالکل بیماری ختم کر دیتا ہے ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 929
درجۂ حدیثمحدثین:باطل و موضوع
تخریج حدیث{«باطل و موضوع»} : شیخ حوت رحمہ الله فرماتے ہیں کہ خربوزے کی فضیلت میں تمام روایات باطل ہیں۔ [أسنى المطالب ص: 108] امام عجلونی رحمہ الله اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ یہ روایت شاذ وغیرصحیح ہے۔ [كشف الخفاء 286/1] ، [تذكرة الموضوعات ص: 149] شیخ البانی رحمہ الله نے اسے موضوع کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 167]