کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: ہر قسم کی بیماری سے بچنے کے لیے کھاتے پیتے وقت دعا
حدیث نمبر: 901
اذا أكلت طعاما أو شربت شرابا فقل بسم الله الذى لا يضر مع اسمه شىء فى الارض ولا فى السماء يا حى يا قيوم الا لم يصبك منه داء ولو كان فى سم
حافظ عمران ایوب لاہوری
” جب تم کچھ کھاؤ پیو اور یہ دعا پڑھو «بسم الله الذى لا يضر مع اسمه شىء فى الارض ولا فى السماء يا حى يا قيوم» تو تمہیں اس کھانے سے کوئی بیماری نہیں لگے کی خواہ اس میں زہر ہی ہو ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 901
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث {«ضعيف»} :
علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله اور علامہ ابن عراق رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں کدیمی راوی «متهم» جبکہ نافع سلمی راوی «متروك» ہے۔ [تذكرة الموضوعات ص: 142] ، [تنزيه الشريعة 325/2]