تخریج حدیث{«ضعيف»} : امام شوکانی رحمہ الله اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں ضعیف راوی ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 169] ، [تذكرة الموضوعات ص: 146] امام سخاوی رحمہ الله اور امام عجلونی رحمہ الله نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [المقاصد الحسنة ص: 392] ، [كشف الخفاء 458/1] حافظ بوصیری رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس کی سند ضعیف ہے۔ [مصباح الزجاجة 21/4] ابن طاہر مقدسی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس کی سند میں عیسیٰ خیاط راوی متروک ہے۔ [ذخيرة الحفاظ 3266] شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [ضعيف الجامع 3315]