” غائب اور بچے کے لئے حق شفعہ نہیں اور شفعہ رسی کھولنے کی طرح ہے ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 887
درجۂ حدیثمحدثین:ضعيف
تخریج حدیث{«ضعيف»} : [ضعيف ابن ماجة 542] ، [إرواء الغليل 1542] ، [الضعيفة 4803] اس کی سند میں محمد بن عبدالرحمٰن سلمانی راوی انتہائی ضعیف ہے۔ [الكامل لابن عدي 2187/6] ، [تهذيب التهذيب 261/9] حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس کی سند کو بہت زیادہ ضعیف کہا ہے۔ [تلخيص الحبير 125/3] امام ابن عدی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [الكامل 177/6] امام ابن حبان رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں۔ [تلخيض الحبير 56/3] امام ابوزرعہ رحمہ الله نے اس منکر کہا ہے۔ [العلل 479/1] امام بیہقی رحمہ الله نے کہا ہے کہ یہ روایت ثابت نہیں۔ [تلخيص الحبير 56/3]