” جس نے بغیر دیکھے کچھ خریدا تو اسے وہ چیز دیکھ لینے کے بعد اختیار ہے (پسند آئے تو رکھ لے ورنہ واپس کر دے ۔) “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 886
درجۂ حدیثمحدثین:ضعيف جدا
تخریج حدیث{«ضعيف جدا»} : [دارقطني 4/3] اس کی سند میں عمر بن ابراہیم کردی راوی ضعیف ہے۔ امام ذہبی رحمہ الله نے اسے کذاب کہا ہے اور خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے اسے غیر ثقہ قرار دیا ہے۔ [المغني 462/2] ، [تاريخ بغداد 202/11] ، [ميزان الاعتدال 179/3] امام ابن ملقن رحمہ الله نے نقل فرمایا ہے کہ امام بیہقی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس روایت کی کوئی اصل نہیں۔ [البدر المنير 556/9] مزید دیکھئے: [التلخيص الحبير 14/3] ، [النخبة البهية ص: 18] ، [كشف الخفاء 232/2]