” اللہ تعالیٰ نے جسموں کی تخلیق سے دو ہزار سال پہلے رزق کی تخلیق فرمائی ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 883
درجۂ حدیثمحدثین:ضعيف
تخریج حدیث{«ضعيف»} : امام شوکانی رحمہ الله ، امام سیوطی رحمہ الله اور امام ابن جوزی رحمہ الله نے نقل فرمایا ہے کہ یہ حدیث صحیح نہیں کیونکہ اس کی سند میں بہت سے راوی ضعیف اور مجہول ہیں۔ [الفوائد المجموعة ص: 141] ، [اللآلي المصنوعة 120/2] ، [الموضوعات 238/2] علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله اور علامہ ابن عراق رحمہ الله نے بھی اس روایت کو غیر صحیح کہا ہے۔ [تذكرة الموضوعات ص: 122] ، [تنزيه الشريعة 231/2]