کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: مہنگائی کے خواہشمند کے اعمال برباد
حدیث نمبر: 873
من تمنى الغلاء على أمت ليلة أحبط الله عمله أربعين سنة
حافظ عمران ایوب لاہوری
” جس نے ایک رات بھی میری امت پر مہنگائی کی تمنا کی اللہ تعالیٰ اس کے چالیس سال کے اعمال برباد کر دیں گے ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 873
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث {«موضوع»} :
امام ابن جوزی رحمہ الله ، امام سیوطی رحمہ الله ، امام شوکانی رحمہ الله اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے اور فرمایا ہے کہ اس کی سند میں سلیمان بن عیسیٰ راوی کذاب ہے۔ [الموضوعات 241/2] ، [اللآلي المصنوعة 122/2] ، [الفوائد المجموعة ص: 143] ، [تذكرة الموضوعات ص: 138]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [الضعيفة 1551]