کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: حلال پر حرام کا غلبہ
حدیث نمبر: 857
ما اجتمع الحلال والحرام الا غلب الحرام
حافظ عمران ایوب لاہوری
” حلال اور حرام جب بھی جمع ہوتے ہیں تو حرام غالب رہتا ہے ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 857
درجۂ حدیث محدثین: باطل
تخریج حدیث {«باطل»} :
امام نووی رحمہ الله اور حافظ عراقی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں۔ [كما في الجد الحثيث في بيان ما ليس بحديث ص: 191]
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث لوگوں کی زبانوں پر مشہور ہے لیکن مجھے مرفوعاً کہیں نہیں ملی تاہم مصنف عبدالرزاق میں عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا ایک قول ان لفظوں میں مروی ہے لیکن وہ «منقطع وضعيف» ہے۔ [الدراية 254/2]
شیخ البانی رحمہ الله نے اسے باطل کہا ہے۔ [الضعيفة 387]
مزید دیکھئے: [كشف الخفاء 181/2] ، [المقاصد الحسنة ص: 574] ، [النخبة البهية ص: 15] ، [تذكرة الموضوعات ص: 134]