” اپنے والدین کے ساتھ نیکی کرو تمہارے بیٹے تمہارے ساتھ نیکی کریں گے ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 846
درجۂ حدیثمحدثین:موضوع
تخریج حدیث{«موضوع»} : امام شوکانی رحمہ الله ، امام سیوطی رحمہ الله ، امام ابن جوزی رحمہ الله اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 258] ، [اللآلي المصنوعة 161/2] ، [الموضوعات 85/3] ، [تذكرة الموضوعات ص: 180] امام ہیثمی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں خالد بن زید عمری راوی کذاب ہے۔ [مجمع الزوائد 155/8] شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [الضعيفة 2093] ، [ضعيف الجامع 2329] مزید دیکھئے: [تنزيه الشريعة 277/2] ، [كشف الخفاء 284/1] ، [المقاصد الحسنة ص: 457]