کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: بچوں کی نیک تربیت پر اجر عظیم
حدیث نمبر: 842
من ربى صبيا حتى يقول لا اله الا الله لم يحاسبه الله
حافظ عمران ایوب لاہوری
” جس نے بچے کی تربیت کی حتی کہ وہ کلمہ لا الہ الا اللہ کہنا شروع ہو گیا تو اللہ تعالیٰ اس سے حساب نہیں لے گا ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 842
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث {«موضوع»} :
امام ابن جوزی رحمہ الله نے اسے موضوعات میں ذکر فرمایا ہے۔ [الموضوعات 178/2]
امام سیوطی رحمہ الله اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث صحیح نہیں۔ [اللآلي المصنوعة 77/2] ، [تذكرة الموضوعات ص: 131]
ابن طاہر مقدسی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس میں سلیمان ابوعمیر راوی ضعیف ہے۔ [ذخيرة الحفاظ 5312]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [الضعيفة 114]