” اپنے بچوں کی کنیت رکھ دو اس سے پہلے کہ ان پر القا ب غالب آ جائیں ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 841
درجۂ حدیثمحدثین:موضوع
تخریج حدیث{«موضوع»} : امام شوکانی رحمہ الله اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 138] ، [تذكرة الموضوعات ص: 132] ابن طاہر مقدسی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس میں بشر بن عبيد راوی «منكر الحديث» ہے۔ [ذخيرة الحفاظ 2311] شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 1728] ، [ضعيف الجامع 2314]