کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: اولاد کی کمی ہو تو انڈا اور پیاز کھانا
حدیث نمبر: 836
شكا رجل قلة الولد فأمره أن يأكل البيض والبصل
حافظ عمران ایوب لاہوری
” ایک آدمی نے اولاد کی کمی کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے انڈا اور پیاز کھانے کا حکم دیا ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 836
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث {«موضوع»} :
امام ابن جوزی رحمہ الله نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات 16/3]
امام شوکانی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث موضوع ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 137]
ملاعلی قاری رحمہ الله ، امام ابن قیم رحمہ الله ، علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله اور علامہ ابن عراق رحمہ الله نے بھی اسے موضوعات کے ضمن میں ہی ذکر کیا ہے۔ [الاسرار المرفوعة ص: 439] ، [المنار المنيف ص: 64] ، [تذكرة الموضوعات ص: 131]