” آدمی اپنی اولاد کو ادب سکھائے یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ ایک صاع (تقریباً ڈھائی کلو اناج) صدقہ کرے ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 831
درجۂ حدیثمحدثین:ضعيف
تخریج حدیث{«ضعيف»} : امام صغانی رحمہ الله نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے ۔ [الموضوعات ص: 46] شیخ البانی رحمہ الله نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [ضعيف الجامع 4642] شیخ شعيب ارناؤوط نے اس کی سند کو ناصح ابوعبداللہ راوی کے ضعف کی وجہ سے ضعیف کہا ہے۔ [مسند أحمد محقق 20970] مزید دیکھئے : [الفوائد المجموعة ص: 137] ، [التذكرة ص: 130] ، [كشف الخفاء 151/2]