” نبی صلی اللہ علیہ وسلم ختنہ کیے ہوئے پیدا ہوئے تھے ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 828
درجۂ حدیثمحدثین:ضعيف
تخریج حدیث{«ضعيف»} : [السلسلة الضعيفة تحت الحديث : 6270] امام ابن عبدالبر رحمہ الله نے کہا ہے کہ اس روایت کی سند صحیح نہیں۔ [الاستيعاب 22/1] اس روایت کی سند میں ایک راوی یونس بن صدائی ہے ، جس کے متعلق امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ عجیب عجیب چیزیں روایت کرتا ہے ، جب یہ اکیلا ہو تو اس کے احتجاج درست نہیں۔ [المجروحين 414/3] امام ابن کثیر رحمہ الله نے کہا ہے کہ اس حدیث کی صحت میں نظر ہے۔ [السيرة 208/1] اسی معنی کی ایک اور روایت ہے اور اس میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «أَنِّي وُلِدْتُّ مَخْتُونًا ، وَلَمْ يَرَ أَحَدٌ سَوْأَتِيْ» ”میں ختنہ کیے ہوئے ہی پیداکیا گیا اور کسی نے بھی میری شرمگاہ نہیں دیکھی۔“ یہ روایت بھی ضعیف ہے۔ دیکھئے: [ضعيف الجامع الصغير 5310] امام ابن قیم رحمہ الله فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ختنہ کیے ہوئے پیدا ہونے کے متعلق کچھ بھی ثابت نہیں۔ [زاد المعاد 18/1]