کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: میاں بیوی کی بداخلاقی پر صبر کا اثر
حدیث نمبر: 802
من صبر على سوء خلق امرأته أعطاه الله من الأجر مثل ما أعطى أيوب على بلائه ومن صبرت على سوء خلق زوجها أعطاها الله مثل ثواب آسية امراة فرعون
حافظ عمران ایوب لاہوری
” جس نے اپنی بیوی کی بد اخلاقی پر صبر کیا اللہ تعالیٰ اسے ایوب علیہ السلام کو ان کی آزمائش پر دئیے گئے ثواب کے برابر اجر دیں گے اور جس نے عورت نے اپنے شوہر کی بداخلاقی پر صبر کیا اللہ تعالیٰ اسے فرعون کی بیوی آسیہ علیہا السلام کے ثواب کے برابر اجر دیں گے ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 802
درجۂ حدیث محدثین: لا اصل له
تخریج حدیث {«لا اصل له»} :
حافظ عراقی رحمہ الله ، امام شوکانی رحمہ الله ، علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله اور شیخ البانی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں۔ [تخريج الأحياء 458/3] ، [الفوائد المجموعة ص: 135] ، [تذكرة الموضوعات ص: 128] ، [السلسلة الضعيفة 627]