من تزوج امرأة فلا يدخل عليها حتى يعطيها شيئا ولو لم يجد الا أحد نعليه
حافظ عمران ایوب لاہوری
” جو کسی عورت سے شادی کرے وہ اس کے قریب جانے سے پہلے تحفہ دے خواہ اسے دینے کے لیے اپنی ایک جوتی ہی ہو ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 790
درجۂ حدیثمحدثین:ضعيف
تخریج حدیث{«ضعيف»} : امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں۔ [الموضوعات 263/2] امام شوکانی رحمہ الله ، امام سیوطی رحمہ الله ، علامہ ابن عراق رحمہ الله اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے نقل فرمایا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں۔ [الفوائد المجموعة ص: 123] ، [الآلي المصنوعة 139/2] ، [تنزيه الشريعة 242/2] ، [تذكرة الموضوعات ص: 133]