تخریج حدیث{«موضوع»} : امام ابن تیمیہ رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ محدثین کا اتفاق ہے کہ یہ جھوٹ ہے۔ [منهاج السنة 429/7] شیخ حوت رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس میں مسیرہ بن عبید راوی کذاب ہے۔ [أسني المطالب ص: 325] امام سخاوی رحمہ الله نے اس کی سند کو کمزور کہا ہے۔ [المقاصد الحسنة ص: 727] امام ابن جوزی رحمہ الله نے اسے ”موضوعات“ میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات 263/2] ابن طاہر مقدسی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس میں مبشر بن عبید حلبی راوی ہے جو موضوعات روایت کرتا ہے۔ [معرفة التذكرة ص: 252]